Dubai viral kunafa chocolate
اجزاء: کنافہ سویاں - 1 کپ (باریک توڑ لیں) مکھن - 2 کھانے کے چمچ پستہ کریم (Pistachio Spread) - 4 کھانے کے چمچ تحینہ (Til ka paste) - 1 چائے کا چمچ (Optional) دودھ والا چاکلیٹ - 200 گرام ڈارک چاکلیٹ - 50 گرام کریم - 2 کھانے کے چمچ پستہ - گارنش کے لیے طریقہ: 1- کنافہ بھوننا: پین میں 2 چمچ مکھن ڈالیں، اس میں کنافہ سویاں ڈال کر ہلکی آنچ پر 4-5 منٹ گولڈن براؤن ہونے تک بھون لیں۔ خوشبو آنے لگے گی۔ 2- پستہ فلنگ بنانا: بھنی ہوئی کنافہ میں 4 چمچ پستہ کریم اور 1 چمچ تحینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہی وہ مشہور کرنچی فلنگ ہے جو اندر سے کھن کھن کرتی ہے۔ 3- چاکلیٹ پگھلانا: ایک برتن میں چاکلیٹ توڑ کر ڈالیں، 2 چمچ کریم ڈال کر مائیکرو ویو یا ڈبل بوائلر پر پگھلا لیں۔ 4- کپ تیار کرنا: کسی بھی چھوٹے کپ یا سلیکون مولڈ میں پہلے آدھی پگھلی چاکلیٹ ڈالیں، دیواروں پر بھی لگائیں۔ 5 منٹ فریزر میں رکھیں تاکہ سیٹ ہو جائے۔ 5- فلنگ بھرنا: اب بیچ میں وہ پستہ والی کنافہ فلنگ ڈالیں، چمچ سے دبا دیں۔ 6- اوپر سے کور کرنا: باقی بچی ہوئی چاکلیٹ اوپر ڈال کر کور کر دیں۔ اوپر سے باریک کٹا ہوا پستہ چھڑک دیں...