Dubai viral kunafa chocolate
اجزاء:
کنافہ سویاں - 1 کپ (باریک توڑ لیں)
مکھن - 2 کھانے کے چمچ
پستہ کریم (Pistachio Spread) - 4 کھانے کے چمچ
تحینہ (Til ka paste) - 1 چائے کا چمچ (Optional)
دودھ والا چاکلیٹ - 200 گرام
ڈارک چاکلیٹ - 50 گرام
کریم - 2 کھانے کے چمچ
پستہ - گارنش کے لیے
طریقہ:
1- کنافہ بھوننا:
پین میں 2 چمچ مکھن ڈالیں، اس میں کنافہ سویاں ڈال کر ہلکی آنچ پر 4-5 منٹ گولڈن براؤن ہونے تک بھون لیں۔ خوشبو آنے لگے گی۔
2- پستہ فلنگ بنانا:
بھنی ہوئی کنافہ میں 4 چمچ پستہ کریم اور 1 چمچ تحینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہی وہ مشہور کرنچی فلنگ ہے جو اندر سے کھن کھن کرتی ہے۔
3- چاکلیٹ پگھلانا:
ایک برتن میں چاکلیٹ توڑ کر ڈالیں، 2 چمچ کریم ڈال کر مائیکرو ویو یا ڈبل بوائلر پر پگھلا لیں۔
4- کپ تیار کرنا:
کسی بھی چھوٹے کپ یا سلیکون مولڈ میں پہلے آدھی پگھلی چاکلیٹ ڈالیں، دیواروں پر بھی لگائیں۔
5 منٹ فریزر میں رکھیں تاکہ سیٹ ہو جائے۔
5- فلنگ بھرنا:
اب بیچ میں وہ پستہ والی کنافہ فلنگ ڈالیں، چمچ سے دبا دیں۔
6- اوپر سے کور کرنا:
باقی بچی ہوئی چاکلیٹ اوپر ڈال کر کور کر دیں۔ اوپر سے باریک کٹا ہوا پستہ چھڑک دیں۔
7- فائنل:
30 منٹ فریزر میں رکھیں، پھر نکال کر مزے سے کھائیں۔ اوپر سے کٹ کرنے پر وہی وائرل کرنچ آواز آئے گی۔
ٹپ: اگر پستہ کریم نہ ملے تو سفید چاکلیٹ میں ہرا فوڈ کلر اور پستہ پیس کر مکس کر لیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں