Chocolate Cake
سافٹ چاکلیٹ کیک بنانے کا آسان طریقہ
اجزاء:
میدہ 1 کپ
کوکو پاؤڈر آدھا کپ
چینی 1 کپ
انڈے 3 عدد
مکھن یا تیل آدھا کپ
دودھ آدھا کپ
بیکنگ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
چاکلیٹ ساس سجاوٹ کے لیے
ترکیب:
1- ایک برتن میں میدہ، کوکو پاؤڈر اور بیکنگ پاؤڈر چھان لیں
2- دوسرے برتن میں انڈے اور چینی کو اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ جھاگ بن جائے
3- اس میں تیل، دودھ اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں
4- اب خشک اجزاء کو آہستہ آہستہ انڈے والے آمیزے میں ڈال کر فولڈ کریں
5- کیک والے سانچے کو گریس کر کے آمیزہ ڈال دیں
6- پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری پر 30 سے 35 منٹ بیک کریں
7- ٹھنڈا ہونے پر اوپر چاکلیٹ ساس ڈال کر پیش کریں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں