Marble Cake Recipe


 ماربل کیک کی مکمل ریسیپی

آج میں نے گھر پر بہت ہی نرم اور مزیدار ماربل کیک بنایا۔ یہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگتا ہے اور کھانے میں بھی بچوں اور بڑوں سب کو بہت پسند آتا ہے۔ آپ بھی اس آسان ریسیپی سے گھر پر بنائیں۔

تیاری کا وقت: 15 منٹ

بیکنگ کا وقت: 40 سے 45 منٹ

افراد: 8 سے 10

اجزاء:

میدہ - 2 کپ

چینی - 1 کپ

انڈے - 3 عدد

مکھن یا کوکنگ آئل - 1/2 کپ

دودھ - 1/2 کپ

بیکنگ پاؤڈر - 1 چائے کا چمچ

کوکو پاؤڈر - 2 کھانے کے چمچ

ونیلا ایسنس - 1 چائے کا چمچ

نمک - 1 چٹکی

ترکیب:

1. سب سے پہلے اوون کو 180 ڈگری پر گرم کر لیں اور کیک والے سانچے کو مکھن لگا کر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں۔

2. ایک بڑے باؤل میں انڈے اور چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور آمیزہ ہلکا اور پھولا ہوا ہو جائے۔

3. اب اس میں مکھن یا آئل اور ونیلا ایسنس ڈال کر دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔

4. ایک الگ برتن میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور نمک چھان لیں۔

5. اب میدے والا آمیزہ تھوڑا تھوڑا کر کے انڈوں والے آمیزے میں ڈالیں اور ساتھ ساتھ دودھ بھی ملاتے جائیں۔ ہلکے ہاتھ سے مکس کریں، زیادہ نہیں پھینٹنا۔

6. اب تیار بیٹر کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر لیں۔ ایک حصہ سادہ رکھیں اور دوسرے حصے میں کوکو پاؤڈر اور 2 کھانے کے چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

7. اب سانچے میں پہلے ایک چمچ سادہ بیٹر ڈالیں، پھر اس کے اوپر ایک چمچ چاکلیٹ والا بیٹر ڈالیں۔ اسی طرح باری باری سارا بیٹر ڈالتی جائیں۔

8. آخر میں ایک چھری یا ٹوتھ پک سے ہلکا ہلکا گھما دیں تاکہ ماربل جیسا خوبصورت ڈیزائن بن جائے۔ زیادہ نہیں گھمانا ورنہ رنگ مکس ہو جائے گا۔

9. سانچے کو ہلکا سا ٹیپ کریں تاکہ ہوا کے بلبلے نکل جائیں۔

10. اب اسے گرم اوون میں 40 سے 45 منٹ کے لیے بیک کریں۔

11. کیک تیار ہے یا نہیں، یہ چیک کرنے کے لیے اس میں ٹوتھ پک ڈال کر دیکھیں، اگر صاف نکل آئے تو کیک تیار ہے۔

12. کیک کو اوون سے نکال کر 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں، پھر سانچے سے نکال کر پلیٹ میں رکھیں۔

مزیدار نرم ماربل کیک تیار ہے۔ چائے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

ٹپ: اگر آپ کو زیادہ چاکلیٹی ذائقہ پسند ہے تو کوکو پاؤڈ3 کھانے کے چمچ کر لیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چکن ترکیش ہانڈی ریسیپی

3 Ingredient Chocolate Biscuit Mousse Cake - No Bake, No Oven

Only 2 Ingredients Cake Cream Recipe - Without Machine