چاکلیٹ براؤنیزChocolate Brownies
چاکلیٹ براؤنیز کی آسان اور مزیدار ریسیپی
اجزاء:
ڈارک چاکلیٹ - 200 گرام
مکھن - 150 گرام
چینی - 1 کپ
انڈے - 3 عدد
میدہ - 3/4 کپ
کوکو پاؤڈر - 2 کھانے کے چمچ
نمک - 1 چٹکی
ونیلا ایسنس - 1 چائے کا چمچ
اخروٹ یا بادام - حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ:
1. سب سے پہلے اوون کو 180 ڈگری پر گرم کر لیں اور بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگا لیں۔
2. ایک پین میں مکھن اور ڈارک چاکلیٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پگھلا لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
3. اب اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر ایک ایک کر کے انڈے ڈالیں اور پھینٹیں۔
4. اس میں ونیلا ایسنس ڈال دیں۔
5. اب میدہ، کوکو پاؤڈر اور نمک چھان کر اس میں ڈالیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔ زیادہ نہیں پھینٹنا۔
6. آخر میں اخروٹ یا بادام ڈال کر بیٹر کو ٹرے میں ڈال دیں۔
7. 25 سے 30 منٹ تک بیک کریں۔ ٹوتھ پک ڈال کر چیک کریں، اگر تھوڑا سا گیلا نکلے تو سمجھیں براؤنیز تیار ہیں۔
8. ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑے کاٹیں اور چائے یا کافی کے ساتھ پیش کریں۔
ٹپ: براؤنیز کو ہمیشہ تھوڑا سا کچا ہی نکالیں، تب ہی وہ نرم اور چاکلیٹی بنیں گی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں