Chocolate Banana Bread



 چاکلیٹ چپ بنانا بریڈ - مکمل ریسیپی



اجزاء:

پکے ہوئے کیلے (زیادہ پکے ہوئے کالے چھلکے والے) - 3 عدد بڑے

میدہ - 1.5 کپ

چینی - 3/4 کپ (براؤن شوگر ہو تو زیادہ اچھی)

مکھن پگھلا ہوا یا کوکنگ آئل - 1/3 کپ (80 ملی لیٹر)

انڈے - 2 عدد

چاکلیٹ چپس - 3/4 کپ

بیکنگ سوڈا - 1 چائے کا چمچ

نمک - 1/4 چائے کا چمچ

دارچینی پاؤڈر - 1/2 چائے کا چمچ (اختیاری)

وینیلا ایسنس - 1 چائے کا چمچ



بنانے کا طریقہ:

1- اوون کو 180 ڈگری پر 10 منٹ پہلے گرم کر لیں اور بریڈ والے سانچے میں بٹر پیپر لگا لیں۔

2- ایک بڑے پیالے میں کیلوں کو کانٹے سے اچھی طرح میش کر لیں، بالکل پیسٹ بنا لیں۔

3- اس میں پگھلا ہوا مکھن، چینی، انڈے اور وینیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

4- دوسرے پیالے میں میدہ، بیکنگ سوڈا، نمک اور دارچینی چھان لیں۔

5- اب خشک اجزاء کو گیلے مکسچر میں آہستہ آہستہ ڈالیں، زیادہ نہیں پھینٹنا، بس فولڈ کرنا ہے۔

6- آخر میں آدھے سے زیادہ چاکلیٹ چپس بیٹر میں ڈال دیں اور ہلکا سا مکس کریں۔

7- بیٹر کو سانچے میں ڈالیں اور اوپر باقی بچے ہوئے چاکلیٹ چپس ڈال دیں۔

8. سے 60 منٹ تک بیک کریں۔ ٹوتھ پک ڈال کر چیک کریں، صاف نکلے تو تیار ہے۔

9- ٹھنڈا ہونے پر کاٹیں، اندر سے چاکلیٹ میلٹ ہو فریج میں 3 1 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چکن ترکیش ہانڈی ریسیپی

3 Ingredient Chocolate Biscuit Mousse Cake - No Bake, No Oven

Only 2 Ingredients Cake Cream Recipe - Without Machine