Chicken biryani



اجزاء:

باسمتی چاول - 1 کلو

چکن - 1 کلو

دہی - 1 کپ

پیاز - 3 عدد باریک کٹی ہوئی

ٹماٹر - 3 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ - 2 چمچ

بریانی مصالحہ - 1 پیکٹ

لال مرچ پاؤڈر - 1 چائے کا چمچ

ہلدی - آدھی چائے کا چمچ

تیل - 1 کپ

ہری مرچ - 4 سے 5 عدد

ہرا دھنیا، پودینہ - حسب ضرورت

لیموں - 1 عدد

زردہ رنگ - ایک چٹکی

ترکیب

1۔ سب سے پہلے چاولوں کو 2 گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ پیاز کو براؤن کر کے نکال لیں۔

2۔ اسی تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر 5 منٹ بھونیں۔ پھر اس میں ٹماٹر، دہی، بریانی مصالحہ، لال مرچ، ہلدی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں کہ تیل اوپر آجائے۔ آخر میں آدھی براؤن پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا ڈال دیں۔

3۔ دوسری پتیلی میں پانی، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر ابالیں۔ چاول ڈال کر 80 فیصد تک پکائیں اور چھان لیں۔ پورا نہیں پکانا ورنہ ٹوٹ جائیں گے۔

4۔ اب بڑی پتیلی میں پہلے تھوڑا سالن، پھر چاول، پھر باقی سالن، پھر باقی چاول کی تہہ لگائیں۔ اوپر سے بچی ہوئی براؤن پیاز، پودینہ، لیموں کا رس اور زردہ رنگ ڈال دیں۔

5۔ ڈھکن بند کر کے 5 منٹ تیز آنچ پر اور 15 منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ مزیدار بریانی تیار ہے۔


نوٹ: چاول ابالتے وقت پانی میں ایک چمچ تیل اور لیموں کا رس ڈال دیں تو چاول کھلے کھلے اور سفید بنیں گے۔ آپ ضرور ٹرائی کریں اور بتائیں کیسی بنی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چکن ترکیش ہانڈی ریسیپی

3 Ingredient Chocolate Biscuit Mousse Cake - No Bake, No Oven

Only 2 Ingredients Cake Cream Recipe - Without Machine