کریمی ویجیٹیبل پاستا

 کریمی ویجیٹیبل پاستا


❤️

چیزیں چاہیے:

پاستا - 2 کپ

مٹر - آدھا کپ

گاجر، شملہ مرچ - آدھا کپ

دودھ - 1 کپ

کریم - آدھا کپ

مکھن یا تیل - 2 چمچ

لہسن - 1 چمچ پیسا ہوا

نمک، کالی مرچ، کٹی مرچ - حسب ذائقہ

چیز - تھوڑی سی

بنانے کا طریقہ:

1. سب سے پہلے پاستا کو نمک والے پانی میں ابال لیں اور چھان لیں۔

2. ایک کڑاہی میں مکھن گرم کریں، اس میں لہسن ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔

3. اب اس میں مٹر اور سب سبزیاں ڈال دیں اور 2 منٹ بھونیں۔


4. اب دودھ اور کریم ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چلائیں۔ جب تھوڑی گاڑھی ہو جائے تو نمک، کالی مرچ اور کٹی مرچ ڈال دیں۔

5. اب اس میں ابلا ہوا پاستا اور چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

6.  منٹ دم پر رکھیں اور گرم گرم نکال لیں۔

لیں جی، مزیدار کریمی پاستا تیار ہے!

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چکن ترکیش ہانڈی ریسیپی

3 Ingredient Chocolate Biscuit Mousse Cake - No Bake, No Oven

Only 2 Ingredients Cake Cream Recipe - Without Machine