چکن تنگڑی کباب
چکن تنگڑی کباب کی مکمل ریسیپی
اجزاء:
چکن لیگ پیس - 4 عدد (تقریباً 1 کلو)
دہی - 1 کپ (پانی نکالا ہوا)
ادرک لہسن پیسٹ - 2 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس - 2 کھانے کے چمچ
سرسوں کا تیل - 2 کھانے کے چمچ
نمک - حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر - 1 چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ - 1 چائے کا چمچ
ہلدی - آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا - 1 چائے کا چمچ
پسا ہوا زیرہ - 1 چائے کا چمچ
گرم مسالہ - 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ - آدھا چائے کا چمچ
اجوائن - چٹکی بھر
کسوری میتھی - 1 چائے کا چمچ
فوڈ کلر (پیلا) - چٹکی بھر (اختیاری)
ہرا دھنیا - سجاوٹ کے لیے
مکھن - برش کرنے کے لیے
سبز چٹنی کے لیے:
ہرا دھنیا - 1 گٹھی
پودینہ - آدھی گٹھی
ہری مرچ - 3 عدد
دہی - 3 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس - 1 کھانے کا چمچ
نمک - حسب ذائقہ
زیرہ - آدھا چائے کا چمچ
بنانے کا طریقہ:
1. سب سے پہلے چکن لیگ پیس کو اچھی طرح دھو کر چھری سے گہرے کٹ لگا لیں تاکہ مسالہ اندر تک جائے۔
2. ایک بڑے باؤل میں دہی، ادرک لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، سرسوں کا تیل اور تمام خشک مسالے ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
3. اب چکن کے پیس اس مصالحے میں ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مساج کریں۔ کٹ کے اندر بھی مسالہ بھر دیں۔
4. باؤل کو ڈھک کر فریج میں کم از کم 4 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اگر رات بھر رکھ دیں تو ذائقہ سب سے اچھا آئے گا۔
5. اب اوون کو 200 ڈگری پر گرم کریں۔ چکن کو جالی والی ٹرے پر رکھیں اور 25 منٹ بیک کریں۔
6. 25 منٹ بعد چکن کو پلٹیں، اوپر مکھن لگائیں اور دوبارہ 15 سے 20 منٹ بیک کریں جب تک اوپر سے سنہری اور کرسپی نہ ہو جائے۔
7. اگر اوون نہیں ہے تو توے یا کڑاہی میں ہلکی آنچ پر ڈھک کر 30 سے 35 منٹ پکائیں اور بیچ بیچ میں پلٹتی رہیں۔
8. سبز چٹنی کے لیے تمام چیزیں بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔
پیش کرنے کا طریقہ:
گرم گرم چکن تنگڑی کباب کو پلیٹ میں رکھیں، اوپر سے ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ اور لیموں چھڑکیں۔ ساتھ میں سبز چٹنی، پیاز اور لیموں کے ساتھ پیش کریں۔
ٹپ: چکن کو زیادہ دیر نہ پکائیں ورنہ سوکھ جائے گا۔ اندر سے جوسی رکھنے کے لیے درمیان میں مکھن ضرور لگائیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں