کریمی چکن ہانڈی

 کریمی چکن ہانڈی کی مزیدار ریسیپی


اجزاء:

چکن - 1 کلو

دہی - 1 کپ

کریم - 1 کپ

پیاز - 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)

ٹماٹر - 2 عدد

ادرک لہسن پیسٹ - 2 کھانے کے چمچ

ہری مرچیں - 4 عدد

کالی مرچ - 1 چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر - 1 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر - 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ - 1/2 چائے کا چمچ

مکھن - 3 کھانے کے چمچ

تیل - 1/2 کپ

دھنیا اور پودینہ - سجانے کے لیے

نمک - حسبِ ذائقہ


بنانے کا طریقہ:

1. سب سے پہلے ایک ہانڈی میں تیل گرم کر کے پیاز کو ہلکا سنہری کر لیں۔

2. اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر 1 منٹ بھونیں، پھر چکن ڈال کر تیز آنچ پر 5 منٹ بھونیں۔

3. ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں اور ڈھک کر 10 منٹ پکائیں، جب ٹماٹر گل جائیں تو دہی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

4. جب تیل اوپر آ جائے تو اس میں کریم اور مکھن ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ پکائیں۔

5. آخر میں کالی مرچ، گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ڈال کر 2 منٹ دم پر رکھیں۔

6. اوپر سے دھنیا اور پودینہ ڈال کر گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔


ٹپ: کریم ہمیشہ آخر میں ڈالیں اور تیز آنچ پر نہ پکائیں، ورنہ کریم پھٹ جاتی ہے اور ہانڈی کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

چکن ترکیش ہانڈی ریسیپی

3 Ingredient Chocolate Biscuit Mousse Cake - No Bake, No Oven

Only 2 Ingredients Cake Cream Recipe - Without Machine