چکن ایگ ویجیٹیبل سوپ
چکن ایگ ویجیٹیبل سوپ
اجزاء:
چکن - آدھا کلو (ہڈی والا، چھوٹے ٹکڑوں میں)
انڈہ - 1 عدد
گاجر - 1 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
شملہ مرچ - 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
بند گوبھی - آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)
ہری پیاز - 2 ڈنڈیاں
لہسن - 2 جوے (باریک کٹا ہوا)
کالی مرچ پاؤڈر - آدھا چائے کا چمچ
نمک - حسبِ ذائقہ
سویا ساس - 1 چائے کا چمچ
کارن فلور - 2 کھانے کے چمچ
پانی - 6 سے 7 کپ
تیل - 1 کھانے کا چمچ
بنانے کا طریقہ:
ایک پتیلی میں پانی ڈال کر چکن کو نمک ڈال کر 20 منٹ تک پکائیں جب تک چکن گل نہ جائے۔ پھر چکن نکال کر اس کے ریشے ریشے کر لیں اور یخنی کو چھان لیں۔
اسی یخنی میں باریک کٹی ہوئی گاجر، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر 5 منٹ پکائیں۔ سبزیوں کو زیادہ نہیں گلانا، ہلکی کرنچی رہنے دیں۔
اب اس میں چکن کے ریشے، لہسن، کالی مرچ اور سویا ساس شامل کریں۔
ایک پیالی میں کارن فلور کو آدھے کپ ٹھنڈے پانی میں گھول لیں اور ہلکی آنچ پر سوپ میں ڈالتے ہوئے مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
ایک انڈے کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور سوپ میں دھار کی صورت میں ڈالتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے چمچ چلاتی رہیں تاکہ انڈے کے خوبصورت لچھے بن جائیں۔
آخر میں ہری پیاز کاٹ کر اوپر سے ڈالیں اور گرم گرم پیش کریں۔
ٹپ: اگر آپ کو زیادہ کھٹا پسند ہے تو آخر میں 1 چمچ سرکہ بھی ڈال سکتی ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں